Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایم ڈی کیٹ2021 چیلنج کرنا چاہتے تھے

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

AQ-KHAN-BURIAL-KHAN-ISB-PKG-10-10

ايٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدير خان کی وفات سے دو روز قبل وکیل سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مرحوم میڈیکل کمیشن کے ایگزامینیشن ریگولیشن 2021 کو چیلنج کرنا چاہتے تھے۔

اس متعلق ڈاکٹر عبدالقدیر کی وکیل سے 2 روز قبل ملاقات کی ویڈیو سامنے آئی جس میں مرحوم سائنسدان ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ حکومت کے سلوک پر رنجیدہ تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے  وکیل وقاص ملک کو اپنا وکیل مقرر کیا تھا جبکہ انہوں نے وکالت نامے اور درخواست پر دستخط بھی کیے تھے۔ درخواست میں پی ایم سی کے ایگزامینیشن ریگولیشن 2021 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جانی تھی۔

ملک بھر میں میڈیکل کے طلباء میڈیکل اور ڈینٹل داخلہ ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ پی ایم سی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ تقریبا 65 فیصد امیدوار اس سال امتحانات میں کامیاب نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ 10اکتوبر کو محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے اس لیے اب یہ واضح نہیں کہ آیا انکی فیملی درخواست کی پیروی کرے گی یا نہیں۔

پی ٹی وی کے مطابق اگست کے مہینے میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔

مرحوم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی فیصل مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور انہیں اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube