Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

ڈاکٹر عبدالقدیر کے جنازے میں عوام کو شرکت کی اجازت ہوگی،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اہلخانہ جہاں بولیں گے تدفین وہاں ہوگی

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تدفین سے متعلق ڈاکٹر قدیرخان کے اہل خانہ جو  فیصلہ کریں گے، اس پر عمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے تمام وزراء کو نماز جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وفاقی وزرا کو ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام وزرا ڈاکٹر عدالقدیر کے نماز جنازہ میں شرکت کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام سروسز چیفس اور اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران بھی اس میں شریک ہوں گے۔

ٹین کور کے ذمہ داران، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی اس میں شریک ہونگے۔ صدر مملکت دبئی میں ہونے کی وجہ سے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

چیئرمین سینیٹ جو اس وقت قائم مقام صدر ہیں، وہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہونگے۔

شیخ رشید کے مطابق اس موقع پر پرچم سرنگوں رہے گا۔ ان کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوگی۔ وزیراعظم اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ عام افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube