Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

لاہور: ملبےتلےدب کر3 مزدور جاں بحق،2 شديد زخمی

SAMAA | - Posted: Oct 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Oct 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز نائن میں کھدائی کے دوران 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق انڈر گراؤنڈ تاریں ڈالنے کے لیے بورنگ کا کام جاری تھا کہ اس دوران مٹی کا تودا گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا جن کی بھی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 2 مزدوروں کا تعلق سندھ جبکہ ایک کا پنجاب سے تھا۔ انتظامیہ نے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرنے کے لیے انکوائری شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube