Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں آپریشنز،7 دہشت گرد گرفتار

SAMAA | - Posted: Oct 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Oct 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے بھر میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشنز کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ( پنجاب) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبے بھر میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے۔

آپریشنز کے دوران مختلف مقامات سے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حافظ آباد کے علاقے سے 3 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق رحیم یار خان اور جھنگ سے بھی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، تخریبی مواد، کمپیوٹر اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، جو اہل تشیع کے خلاف مذہبی منافقرت سے متعلق مواد تقسیم کر رہے تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے شناختی کارڈز اور نقدی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube