Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

پاک افغان سرحد پر آمدورفت آسان بنانے کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

شمالی وزیرستان کے علاقے تحصیل غلام خان کے رہائشیوں کا میرانشاہ  پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔

مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر آنے جانے کا طریقہ کار آسان بنایا جائے۔

مظاہرے کی قیادت کرنے والے ملک حاجی احمد دین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اجازت نامہ ایک دن میں ملتا تھا مگر اب اجازت نامہ ملنے میں 10 سے 15 دن لگتے ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں جانب ہمارے رشتے دار رہتے ہیں مگر موجودہ طریقہ کار کے مطابق ہم ایک دوسرے کی غمی خوشی میں بروقت شرکت سے محروم ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خلیل وزیر کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرحد پار آنے جانے کا طریقہ آسان بنایا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube