Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کیلئے دفعہ 144نافذ

SAMAA | - Posted: Oct 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Lahore smog

فوٹو: آن لائن

پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے تحت فصلوں کی باقیات، ٹائر اور ربڑ کی مصنوعات جلانے پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

اسموگ کے خطرہ سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ فضا کو اسموگ سے بچانے کے لیے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ آلودگی کے لحاظ سے ساہیوال 198 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 178ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رائیونڈ 189 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں شہروں میں اسموگ کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اکتوبر کے وسط میں لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 200 تک جانے کا امکان ہے جبکہ ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube