Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کراچی:وائٹ کرولا گینگ کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی

SAMAA | - Posted: Oct 7, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Oct 7, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کراچی کے پوش علاقے ڈيفنس فیز 6 میں وائٹ کرولا گینگ کی جدید اسلحے سے واردات کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

کراچی میں وائٹ کرولا گینگ نے دوبارہ دہشت پھیلا دی ہے۔منگل کو ڈيفنس فيز6 میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹيج ميں ديکھاجاسکتا ہے کہ جديد اسلحہ تھامے وائٹ کرولا گینگ کے کارندے بنگلے کے گرد چکر لگارہے ہیں۔ جیسے ہی دروازہ کھلتا ہے،4 ملزمان نے بنگلے پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان کا گھرميں گھسنا تھا کہ اندر موجود افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ملزمان کوفرار ہونا پڑا۔

ملزمان کی فائرنگ سے گھر میں موجود گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے ليکن کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹيجز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

کراچی کے ساؤتھ زون میں بڑھتی وارداتوں سے پريشان پی ٹی آئی رہنما ہزار قريشی نے اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ یہاں وارادتیں معمول بن گئی ہیں اور اس حوالے سے وزيراعلیٰ سندھ کو لیٹر بھی لکھا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube