Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

لاہور: خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago

acid-attack

لاہور ميں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر پر تيزاب پھينک دیا۔ پوليس نے ملزمہ کو گرفتار کرليا۔

لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ میں درج ایف آئی آر میں بند روڈ کے رہائشی ساجد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ اس پر سابقہ بیوی نے تیزاب پھینکا، جسے تین سال قبل طلاق دے چکا ہوں۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے دوسری شادی کی ہے، 30 ستمبر 2021ء کو میں اپنے گھر آرہا تھا کہ برقع میں موجود ملزمہ نے آرے والی گلی میں میرے پیچھے کی سمت سے آکر تیزاب پھینک دیا، جس کے 2 گواہان بھی موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے بھکارن کا روپ دھار کر ساجد پر تیزاب پھینکا جس سے ساجد کی گردن، کان اور کمر کے کچھ حصے متاثر ہوئے۔

متاثرہ شخص کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube