Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

ہنزہ میں اب سلاجیت چائے بھی دستیاب

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago

گلگت بلتستان میں بلند و بالا پہاڑوں کی چوٹیوں سے ملنے والی مختلف افادیت سے بھرپور سلاجیت کا استعمال اب چائے میں بھی ہونے لگا۔

ہنزہ کے خوبصورت علاقے کریم آباد میں یہ چائے بنانے والے کریم خان کا کہنا ہے کہ آج تک دنیا میں کہیں سلاجیت کا ایسا استعمال نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کہیں اور ایسی چائے ملتی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے سوچا کچھ نیا کرتے ہیں تو ہم نے سلاجیتی کیفے کا آغاز کردیا۔

پانی میں دار چینی، الائچی اور سونف کو ابالنے اور پھر دودھ اور سلاجیت کے قطرے شامل کرنے سے ایک بہت ہی ذائقہ دار چائے بن جاتی ہے جس کا مزہ روایتی موسیقی کے تڑکے سے دوبالا ہوجاتا ہے۔

لاہور سے آنے والے ایک سیاح نے کہا کہا کہ وہ وہاں سے گزر رہے تھے تو سلاجیتی کیفے کا بورڈ دیکھا اور سوچا چلو آزما کر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائے واقعی انہیں بہت اچھی لگی۔

طب کے ماہرین کے مطابق سنگلاخ چٹانوں سے ملنے والی سلاجیت کا استعمال صحت بخش ہے اور اس کے متوازن استعمال سے انسان کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube