Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

لاہور میں ڈینگی کے کیسز 2000 سے متجاوز

SAMAA | and - Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA | and
Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ٖفوٹو: آن لائن

رواں سیزن میں پنجاب کے کئی شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور ميں ڈينگی کيسز کی تعداد2000 سےبڑھ گئی ہے۔ شہر مں ڈيفينس کے علاقے میں سب سے زیادہ ڈينگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 946 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دو ہفتوں کے دوران لاہورسے ڈينگی کے1663 کيس سامنے آئے ہیں۔ اس وقت 200 سے زائد مريض تشويشناک حالت ميں مختلف اسپتالوں ميں زيرِعلاج ہیں۔

 لاہورمیں ڈینگی مچھر کے17 ہزار سے زائد ہاٹ اسپاٹس کی نشان دہی ہوئی ہے جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 45 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کیا گیا اور 5 مقامات کو سيل کردیا گیا ہے۔ لاہور میں ڈینگی لاروا کی برآمدگی کے باعث 1418 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور 82افراد کو گرفتار کيا گيا ہے۔

ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران 113 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 448 ہوگئی ہے جب کہ اسلام آباد میں  86 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق راول پنڈی کے شہری علاقوں میں20 اور دیہی علاقوں میں 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں مجموعی مریضوں کی تعداد657 ہوگئی ہے۔ ڈینگی کےباعث 3 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔

راولپنڈی میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بےنظیربھٹو اسپتال میں 13 جبکہ ہولی فیملی اسپتال میں11 مریض لائے گئے۔ ڈی ایچ کیو میں بھی 3 نئے مریض داخل کیے گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube