Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

سندھ گندم جاری کرنے کا آغاز 15اکتوبر سےکریگا، سعید غنی

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Saeed Ghani

فائل فوٹو

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ گندم ریلیز کے حوالے سے سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 15اکتوبر سے ریلیز کا آغاز کیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کی 40کلو بوری کی قیمت تمام صوبوں کے برابر ہوگی۔ سندھ حکومت نے گندم کی قیمتوں پر 13ارب روپے کی سبسڈی دے دی اور 4ہزار 875 روپے 100کلو گندم کی سپورٹ پرائس ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 5اکتوبر کو اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’’وزیراعظم نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ حکومت کو فوری طور پر گندم کی ریلیز کا کہیں، سندھ میں گندم کی قیمتیں ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ سندھ حکومت نے 12 لاکھ ٹن گندم کی ریلیز روک رکھی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس سے پہلے سندھ حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی‘‘۔

سعید غنی نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، محکمہ تعلیم کے منصوبوں میں تاخیر کی وجوہات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کاروبار میں آسانی کے لیے پارٹنر شپ ایکٹ میں ترمیم کی گئی، 7 قیدیوں کو تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر سزا میں تخفیف کی منظوری دی اور تحصیل جاتی میں قطر کے حکمران خاندان کی شخصیت کو شکار کی اجازت دی گئی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عدالت نے او پی ایس اور ڈبل چارج والے افسران کو ہٹانے کا کہا ہے اس لیے عدالتی فیصلوں کی وجہ سے مشکلات آرہی ہیں۔ موٹر سائیکل میں سائیڈ مرر لگانا ضروری ہے، صوبائی کابینہ نے موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کر دی ہے۔

اس سے قبل کابینہ کے اجلاس میں سندھ حکومت نے کراچی میں نالہ صفائی متاثرین کو 2سال تک ماہانہ 15ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ متاثرین کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں رہائشی یونٹ بھی دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube