Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

لاہور میں دہلی دروازے کیساتھ دستکاری گھر قائم

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago

لاہور میں والڈ سٹی اتھارٹی نے دہلی دروازے کے ساتھ دستکاری گھر قائم کر دیا جہاں خواتین کے ہاتھوں سے تیار کی گئی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

دستکاری گھر میں بادشاہی مسجد، دہلی دروازہ اور مسجد وزیر خان جیسے تاریخی مقامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ٹرک آرٹ کے نمونے، پنجاب کے ثقافتی رنگ، خوبصورت گڈے اور گڈیاں رکھی گئیں۔

والڈ سٹی انتظامیہ کے مطابق دستکاری گھر غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک تحفہ ہے تاکہ جب وہ اندرون لاہور کی سیر کو آئیں تو ساتھ یادگار کے طور کچھ نہ کچھ خرید کر بھی لے جائیں۔

والڈ سٹی اتھارٹی ہنرمند خواتین کو ہرممکن معاونت فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ ڈائریکٹر والڈ سٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دستکاری گھر معاشی طور پر مقامی خواتین کی معاونت کرے گا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ دستکاری گھر خواتین کے لیے روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube