Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

لاہور میں ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Lhr traffic

فوٹو: آن لائن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں گلبرگ سے موٹروے ایم2 تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔

ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ اور بند روڈ سے بابو صابو تک بنائی جائے گی۔

عثمان بزدار کے مطابق لاہور کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کیے ہیں، منصوبے سے شہریوں کو آمد ورفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے سے ٹریفک کے دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی۔

مذکورہ پراجیکٹ کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube