Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

پانامااورپنڈورا لیکس وزيراعظم کے مؤقف کو تقويت ديتےہيں،فواد

SAMAA | - Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پنڈورا باکس کی ٹائمنگ بالکل ٹھيک ہے

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاناما اورپنڈورا  لیکس وزيراعظم کے مؤقف کو تقويت ديتے ہيں اور پنڈورا باکس کی ٹائمنگ بالکل ٹھيک ہے۔

پیر کو سماء کے مارننگ شو نیا دن میں بات کرتےہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آف شورکمپنيزکو ڈکليئرکرنا ضروری ہے اور ایسی کمپنی ڈکليئر نہ کرنے والے ملزم ہيں اور ان ملزمان کو پاکستانی قانون کے مطابق سزا بھگتنی چاہيے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاناما اور پنڈورا وزيراعظم کے مؤقف کو تقويت ديتے ہيں اور پنڈورا باکس کی ٹائمنگ بالکل ٹھيک ہے۔

پنڈورا پیپرز:700سےزائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنےآگئیں

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزيراعظم عمران خان کی جدوجہد کرپشن کے خلاف اور بيرون ملک سے پيسہ واپس لانے کے لیے رہی ہے۔غريب ملکوں کا پيسہ بیرون ملک منتقلی کو روکنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب میں بھی بیرون ملک سے پیسہ واپسی کے عمل پرعالمی سطح پرقابل عمل کارروائی پر زور دیا گیا۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ رکن پنجاب اسمبلی عليم خان کی کمپنی کا بار بار نام آنا مناسب نہيں کیوں کہ عليم خان پہلے ہی کمپنی ڈکليئرکرچکے ہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ پنڈورا لیکس کے بعدمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نام ہونے کی غلط خبر کچھ نجی چینلز نےچلائی لیکن اس کی حقیقت کیا ہے۔ اس پر فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ خبر پی ٹی وی پر نہیں چلی اور کسی نے پی ٹی وی کا فیک آرٹ ورک بنا کر وائرل کردیا اور اس کو تحقیقات کے بغٖیر چلایا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ فیک نیوز پر قانون سازی کی ضرورت ہے تاہم پرائیوٹ میڈیا ہاؤسز اس کے خلاف رہی ہیں۔اس حوالے سےتحقیقات کا میکینزم ہونا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube