Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

پنڈورا ليکس سے کوئی سرپرائز نہيں ،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

عمران خان کے بيان کے بعد کوئی شک وشبہ نہيں رہنا چاہيے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز کے حوالے سے وزيراعظم عمران خان کے بيان کے بعد کوئی شک وشبہ نہيں رہنا چاہيے۔

پیر کی صبح سماء کے مارننگ شو نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے شيخ رشيد نے کہا کہ پنڈورا ليکس سے کوئی حیرت نہيں ہے اور ان ليکس کی ٹائمنگ کوئی اثر نہيں چھوڑ سکی۔

شيخ رشيد نے کہا کہ پنڈورا لیکس میں جو ذمہ دار ہيں اُن کے خلاف وزیراعظم قانونی وآئينی ايکشن ليں۔ وزيراعظم نے واضح مؤقف اپنايا ہے کہ جس نے کمپنیاں ڈکليئرکی ہیں وہ کليئر ہے اورجس نے پہلے سے کمپنی ڈکليئر نہيں کی اُس کے خلاف ايکشن ہوگا اور ایسے افراد کو بتانا ہوگا کہ انہوں نے کیوں یہ کمپنیاں بیرون ملک قائم کی ہیں۔

پنڈورا پیپرز:700سےزائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنےآگئیں

وزیرداخلہ نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اس مسئلے کو سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے کچھ نہ کچھ نتیجہ ضرور نکلے گا۔

وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ لیکس میں موجود یہ نام تقریبا ایسے ہی ہیں جو پہلےسے گردش کررہےتھے اور کچھ لوگ اس حوالے سے صفائیاں بھی دے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube