Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

کراچی:فروٹ،سبزی منڈی بارش کےبعد کیچڑ سےبھرگئی

SAMAA | - Posted: Oct 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کراچی ميں ملک کی سب سے بڑی سبزی اور فروٹ منڈی بارش کےبعد کیچڑ سے بھرگئی۔

شہر قائد میں بارش کےبعد منڈی میں کیچڑ کی صورتحال ہے جس سے بیوپاریوں اور خريداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بيوپاريوں نے شکوہ کیا ہے سبزياں اور پھل کيچڑ سے خراب ہورہے ہيں، گندگی، غلاظت سے بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ پھل اور سبزیوں میں جراثیم پھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب انتظاميہ کا دور دور تک کچھ پتہ نہیں ہے۔

منڈی کی صورتحال سے بیوپاری اور تاجر منڈی کی ذمے دار مارکیٹ کمیٹی اور اس کے چیئرمین سے سخت نالاں ہیں۔

مارکیٹ کمیٹی ممبر سلیمان خواجہ نے بدترین صورتحال کا ذمے دار سیاسی مداخلت کو قرار دہتے ہوئے کہا کہ 100ایکڑ رقبے پر پھیلی اور 6 ہزار دکانوں پر مشتمل ملک سے سب سے بڑی منڈی بجلی، پانی اور گیس سے تو محروم تھی ہی اب گندگی کا جوہڑ بھی بن چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube