Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

ڈیرہ غازی خان:اساتذہ کےہاتھوں متعدد طالبات کاریپ،ویڈیووائرل

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ڈیرہ غازی خان میں نجی تعلیمی ادارے میں حصول علم کے لیے آنے والی متعدد طالبات کا اساتذہ کے ہاتھوں ریپ کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈیرہ غازی خان شہر کے بلاک 7 کے علاقے میں واقع نجی تعلیمی ادارے میں لڑکیوں کے ساتھ مبینہ ریپ اور بلیک میلنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔

مقامی صحافیوں کے مطابق ریپ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر ڈیرہ غازی خان سے اپیل کی تھی کہ وہ مذکورہ نجی تعلیمی ادرے میں طالبات کے ریپ کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر 2 اساتذہ مختلف ویڈیوز میں متعدد طالبات کے ساتھ نازیبا حرکات حتیٰ کہ ان کا ریپ بھی کررہے ہیں۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان پولیس کے ترجمان محمد سمیع کا کہنا تھا ویڈیو سامنے آنے کے بعد مذکورہ ادارے کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

محمد سمیع کا کہنا تھا کہ آر پی او فیصل رانا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک سے رپورٹ طلب  کرکے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی تصدیق سمیت تمام معاملات کا تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں آئی ٹی ماہرین سمیت تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ پولیس ٹیم مبینہ اسکینڈل کی ہر حوالے سے تحقیقات کرکے متاثرہ لڑکیوں اور ملزمان کا تعین کرے گی۔

ترجمان کے مطابق آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کی ذاتی طور پر نگرانی کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے معاملے کی تحقیقات کرے۔

پولیس حکام کے مطابق خواتین کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لیے قانون کے مطابق تمام اقدامات کیے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں وائرل ویڈیو کے حوالے سے ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube