Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

لاہور: منفرد باغ قیمتی و نایاب درختوں کا مسکن

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

یہ پارک 1200 سےزائداقسام کے21 ہزار درختوں اور پودوں کا مسکن ہے

لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں ایک ایسا باغ ہے جہاں ہزاروں روپے سے لے کرلاکھوں روپے تک کی مالیت کے نایاب پودے اوردرخت موجود ہیں۔

جلو بوٹنینیکل گارڈن کو لاہور کاتیسرا بڑا پارک کہا جاتا ہے۔80 ایکڑ رقبے پر محیط یہ پارک 1200 سے زائد اقسام کے 21 ہزار درختوں اور پودوں کا مسکن ہے۔سال 2016 میں بننے میں والا یہ واحد پارک ہےجہاں 5 ہزار سے لے کر 10 لاکھ روپے تک کی مالیت کے پودے موجود ہیں۔

ان میں بونسائی درخت خوبصورتی اور بناوٹ میں اپنی مثال آپ اور مہنگے ترین شمار ہوتے ہیں۔ ان درختوں کو بیرون ملک سے منگوائے جاتا ہے اورمختلف طلباء آکر ریسرچ بھی کرتے ہیں۔

ان بیش قیمت اورنایاب درختوں میں کونو کارپ،منی پام، فائکس،کیکٹس،ٹپیاری،گل نیلم اوردیگر درخت شامل ہیں۔ ایسے میں زمین پر بچھے جھاڑی نما درخت بھی خوبصورتی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے جو صرف بوٹینیکل گارڈن میں ہی موجود ہیں۔

یہاں موجود فائیکس نامی درخت کا شمار نایاب درختوں میں ہوتا ہے جبکہ یہاں بہت سے پرانے درخت بھی موجود ہیں جوکسی اور پارک میں موجود نہیں ہے۔پارک کی خوبصورتی بڑھانے اور ماحول کو آلودگی سے بچانےکيلئے باغ کے 50 کنال رقبے پر میاواکی جنگل لگایا گیا ہے۔باغ میں تفریح کے لئے دیو ہیکل ٹری ٹاپ واک وے بھی ہے۔ یہاں پھولوں کی سیج سے سجی 600 میٹر طویل سرنگ بھی دیکھنے والوں کواپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

جلوبوٹینیکل گارڈن میں کئی سو اقسام کے نایاب درخت اور پودے  نہ صرف اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ اسےباقی پارکوں سے منفرد بھی بناتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube