Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں پاکستان کی پہلی گاما نائف سہولت کا افتتاح

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سرکاری شعبے میں پاکستان کی پہلی گاما نائف سہولت کا افتتاح کردیا ۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق 80 کروڑ روپے کی مالیت سے تیار دنیا کی اس جدید سہولت کے قیام کے بعد پاکستان میں بغیر خون بہائے اور بِنا کَٹ لگائے دماغ کے آ پریشن کیے جاسکیں گے۔

گاما نائف ریڈیو سرجری ،ریڈی ایشن تھراپی کی ایک بہت ہی حقیقی صورت ہے جس میں دماغی زخم یا دماغی صدمے کے علاج کےلیے گاما شعاعیں بہت تیز دھار مگر باریک یا نوکیلی شکل میں متاثرہ نقطے کو ہی ہدف بنا کر بالکل درست مقام کا علاج کرتی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے نام کے برعکس گاما نائف ریڈیو سرجری نہ تو روایتی سرجری ہے اور نہ ہی اس میں چاقو کا استعمال کیا جاتا ہے۔

گاما نائف ریڈیو سرجری محض اس لیے سرجری کہلاتی ہے کہ اس کے نتائج عین سرجری کےمطابق ہوتے ہیں۔ گاما نائف ریڈیو سرجری ٹیومرز،خون کی نالیوں کی خرابی اور اعصابی نظام کے نقائص کی درستی میں مؤثر ہوسکتی ہے ۔

گاما نائف سے درد نہیں ہوتا نہ خون نکلتا ہے ایک دن میں ہی مکمل ہوجاتی ہے یعنی مختصر ترین وقت میں ، یہ سب سے بااعتماد طریقہ ہے۔ پاکستان کی پہلی گاما نائف سہولت سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے آ ٹھ سو ملین (80کروڑ) روپے مالیت سے ریکارڈ مدت میں قائم کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube