Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

سندھ میں بارشوں کاخطرہ، تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کااعلان

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: آن لائن

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت کئی اضلاع میں طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے بھی نجی اسکول اور کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین حیدر علی کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ والدین کی پریشانی کے باعث کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں مون سون کے پانچویں اسپیل کے دوران 2 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ جمعہ کو کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے تیز بارشوں کے پیش نظر آج (جمعہ کو) سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ آج تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے سردارسرفراز خان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان ابھی کراچی سے  250 کلومیٹر دور ہے اور جمعہ کی دوپہر تک سائیکلون بن سکتا ہے۔

سردارسرفراز خان کا کہنا تھا کہ  جمعہ کو تیز بارش کا امکان ہے اور  دوپہر تک صورتحال واضح ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کراچی میں آج رات طوفان آئے گا؟

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے بارشوں کے پیش نظر طلبہ اور والدین کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے کل (جمعہ کو) تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید جانیے: کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش

چیئرمین پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن حیدر علی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ والدین کی پریشانی کے سب کیا گیا ہے تاہم سندھ کے جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بارش کے سبب کراچی میں اسکولوں کی بندش کے غیر مصدقہ پیغامات زیر گردش تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube