Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں طوفانی ہواؤں سے 4کھمبے گرگئے، ایک شخص زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کراچی میں طوفانی ہواؤں کے باعث گلستان جوہر کے قریب ملینیم شاپنگ مال کے سامنے پل پر نصب اسٹریٹ لائٹس کے 4 کھمبے گر گئے، ایک کھمبا رکشہ پر گرا جس سے ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔

سمندری طوفان گلاب کا سسٹم کراچی سمیت سندھ میں داخل ہوگیا، جس سے غیر معمولی طور پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شہر قائد میں صبح سے ہی تیز ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں، جس کے باعث گلستان جوہر کے قریب ملینیم شاپنگ مال کے سامنے پل پر نصب اسٹریٹ لائٹس کے 4 کھمبے گرگئے۔

سماء ٹی وی کے مطابق ایک کھمبہ پل کے قریب سے گزرنے والے رکشہ پر گرا، جس میں خوش قسمتی سے ڈرائیور معمولی زخمی ہوا تاہم رکشہ کو شدید نقصان پہنچا، زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube