Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا الیکشن اگلے ماہ ہوں گے

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Sep 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Jam Kamal

فوٹو: آن لائن

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن اگلے ماہ کروانے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پارٹی کی تین سالہ صدارت قابل فخر اور اعزاز کی بات ہے، نئی جماعت میں مشکلات کے باوجود عوام کی خدمت کے لیے کارکردگی دکھائی۔

جام کمال نے مزید کہا کہ بی اے پی ایک کیمپ ہے جہاں کچھ دوستوں کا ناراض ہونا سیاسی عمل ہے، اندرونی معاملات طے کر لیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان مزید کہتے ہیں کہ ہم پہلے بھی ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube