Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

لاہور: گلشن راوی سے 2 بھائیوں کی لاشیں برآمد

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Sep 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق قتل ہونے والے دونوں بھائی تھے، جن کا تعلق ہری پور سے تھا۔ دونوں بھائی لاہور گاڑی خریدنے آئے تھے۔

مقدمے کے مدعی کے مطابق ملزمان نے مجھے گاڑی سے اترنے کا کہا اور بولا کہ ہمیں والد اور چچا سے لین دین کی بات کرنی ہے، تم گاڑی سے نیچے اتر کر دور کھڑے ہوجاؤ۔

قتل سے قبل ملزمان کی والد اور چچا سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولین نے فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینک کر فرار ہوئے۔ دوہرے قتل کی واردات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube