Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

ملتان:50سالہ الیکٹریکل انجینئر بریانی فروخت کرنےپرمجبور

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ملتان کے 50سالہ الیکٹریکل انجينئر نے بےروزگاری سےتنگ آ کر اپنی گاڑی ميں بریانی کا اسٹال لگاليا۔

محمد شکیل کا کہنا ہے کہ گھر کی بنی مزیدار بریانی ہاتھوں ہاتھ بک بھی جاتی ہے اور گھر کے اخراجات کافی حد تک پورےہوجاتے ہیں۔

محمد شکیل نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الیکٹریکل انجینئر ہوں تاہم دو سالوں سے بیروزگار تھا، کئی جگہوں پر اپلائی کیا تاہم نوکری نہ ملی جس کےبعد مجبوری کے اندر گاڑی میں بریانی کا اسٹال لگایا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خود کراچی سے ہیں، اس لیے انہوں سوچا کیوں نہ ملتان والوں کو کراچی کی بریانی کھلائی جائے، میری بیگم گھر میں بریانی تیار کرتی ہیں جسےمارکیٹ لےجا کر فروخت کرتا ہوں۔

شہری محمد سلیم کا کہنا ہے کہ بریانی تو مارکیٹ سے ہر جگہ سے مل جاتی ہے مگر جو بات گھر کی بریانی کی ہے وہ کہی سے نہیں ملتی اس کےمصالحہ جات صیح ہوتے ہیں، اس لیے انہیں لےکر کھاتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube