Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 2 اکتوبر کے دوران تیز بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفانی بارش سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمے نے کراچی میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ 30 ستمبر سے شدت اختیار کریگا۔ حالیہ بارشیں بحیرۂ عرب میں موجود سرکیولیشن کے باعث ہوں گی، طوفان ’گلاب‘ کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ 30 ستمبر کو گجرات سے دوبارہ بحیرۂ عرب کی جانب بڑھ سکتا ہے اور بحیرۂ عرب میں جانے پر یہ دوبارہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا کا یہ کم دباؤ اومان کی جانب بڑھتے ہوئے کراچی اور بلوچستان کے سمندر کے قریب سے گزرے گا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ طوفان ’گلاب‘ کے اثرات سمندر میں طغیانی کی صورت میں نظر آئیں گے جس کے نتیجے میں  60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طوفان گلاب کے اثرات کے باعث بلوچستان میں گوادر تک تیز بارشیں متوقع ہیں لہٰذا سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک  سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

قبل ازیں کراچی میں  منگل کی صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔ میٹ آفس کی جانب سے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، قلات اور گردو نواح میں بارش کی توقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube