Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

نازیبا ویڈیو:سابق گورنر سندھ کا موقف سامنے آگیا

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خود سے منسوب ایک نازیبا ویڈیو کو سیاست میں ایک نئی پستی قرار دیا ہے۔

ٹویٹر پیغام میں رہنما ن لیگ محمدزیبر کا کہنا تھا کہ اس مبینہ جعلی ویڈیو کے پیچھے جو بھی ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایمانداری، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ کل شام سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں زبیر عمر کو قابل اعتراض حالت میں مخلتف خواتین کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کی جانب سے کاروباری لین دین کےدوران انہیں سابق گورنر کی جانب سے دباؤ ڈالنے حتیٰ کہ اغواء بھی کرلیے جانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔

دریں اثناء سینئر اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ویڈیو سے متعق سوالات مختلف سوالات بھی ابھرتے ہیں کہ یہ ویڈیو کس نے اور کیوں بنائی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے تمام سوالات کے جواب ویڈیو کے فرانزک آڈٹ کے ذریعے حاصل ہوسکتے ہیں۔

غریدہ فاروقی نے کہا کہ اگر معاملہ ذاتی نوعیت کا ہو تو الگ بات لیکن اگر ان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراسمنٹ کا معاملہ ہو تو پھر احتساب ضرور ہونا چاہیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube