Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

شہبازخاندان کےخلاف جمع کرائےگئے ثبوتوں کےباکس کی تفصیلات

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

حمزہ شہباز رمضان شوگر کے چيف ايگزيکٹيو تھے

شہباز خاندان کے خلاف جمع کرائے گئے ثبوتوں کے باکس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ  شہبازخاندان کے خلاف ثبوتوں سے بھرے ايف آئی اے کے 5 بکسوں کی تفصيلات سامنے آگئی ہیں۔

ان بکسوں میں موجود دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چائے والے نے7کروڑ روپے،گھی والے نے 4 کروڑ روپے اور ڈرائی فروٹ والے نے 45 لاکھ روپے منتقل کيے۔

اس کےعلاوہ شوگرملز کے 57جعلی اور20 چھوٹے ملازمين کے جعلی اکاؤنٹس کی تفصيلات بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔25 ارب روپے میں سے8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز غیرمتعلقہ افراد سے منتقل ہوئی ہیں۔ کاٹن، رائس، فلارملز، پراپرٹی ايجنٹس کی جانب سے اربوں روپے بھيجےگئے جبکہ پھلوں، سبزيوں کی دکانوں، ميڈيکل اسٹورز، فرنيچر،کپڑے کی دکانوں سے رقم منتقل ہوئی ہے۔

دستاويز میں بتایا گیا ہے کہ کھلونے کی دکانوں اور پی سی اوز سے بھی اربوں  روپے کی ٹرانزيکشنز ہوئی ہیں۔ یہ ٹرانزيکشن رمضان شوگرملز اور العربيہ کے جعلی اکاؤنٹس ميں کی گئيں۔ ایف آئی اے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹرانزيکشنز کے وقت حمزہ شہباز رمضان شوگر کے چيف ايگزيکٹيو تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube