Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

کےسی آر ٹرین 80کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلے گی

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
KCR 2nd phase 2

کے سی آر ٹرین اورنگی اسٹیشن سے دھابیجی کی طرف جاتے ہوئے۔ فوٹو: آن لائن

پاکستان ریلوے نے دعویٰ کیا کہ نیا ریلوے ٹریک بچھنے کے بعد کراچی سرکلر ریلوے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کا 29 کلومیٹر ٹریک بغیر پھاٹک کے بچھایا جائے گا جبکہ ایک ٹرین میں 814 مسافروں کی بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

کراچی سرکلر منصوبے پر کل لاگت 207 ارب روپے آئے گی اور یہ 36 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا جس کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر کو بحال کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں ٹرین آپریشن کو بحال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 1999 میں بند ہونے والی کراچی سرکلر ریلوے کا آج 22 سال بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان انفراسٹرکچر مرحلے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سنگِ بنیاد کی تقریب کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوگی جس میں وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، حکومتی وزراء اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

کے سی آر کا راستہ

کراچی سرکلر ریلوے (کےسی آر) کا مکمل ٹریک ڈرگ روڈ اسٹیشن سے شروع ہوگا، جو گلستان جوہر سے ہوتا ہوا گلشن اقبال جائے گا۔ وہاں سے یہ یاسین آباد اور لیاقت آباد سے ہوتا ہوا ناظم آباد کی طرف مڑجائے گا۔

اس کے بعد ٹریک منگھوپیر اور سائٹ کی طرف جائے گا جبکہ اس سے قبل ٹریک بلدیہ، لیاری، مےویدر ٹاور، سٹی اسٹیشن اور آگے پی آئی ڈی سی اور کراچی کینٹ کی طرف جائے۔

کے سی آر پھر شارع فیصل کے متوازی چلے گا اور ڈریگ روڈ اسٹیشن پر چکر لگانے سے پہلے چنیسر گوٹھ، شہید ملت اور کارساز سے گزرے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube