Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

سندھ میں 28ستمبر سے تیز بارش کی پیشگوئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت بھی کم ہوگئی۔

کورنگی، ملیر، لانڈھی، سہراب گوٹھ، گلزار ہجری، اسکیم33، گلشن معمار، احسن آباد، نیو کراچی اور صدر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان ’’گلاب‘‘ بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جس کے باعث ساحلی کے قریب علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔

محکمہ کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دیگر علاقوں میں بھی آج بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں 28ستمبر سے 2اکتوبر تک تیز بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں بننے والے گلاب نامی طوفان کے باعث سندھ کے ساحلی شہروں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ طوفان سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں البتہ بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کا یہ اسپیل کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ سے 5روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ سمندری طوفان کے پاکستان کے ساحلی علاقوں کے قریب سے گزرنے کا امکان ہے جس کے باعث تیز بارش ہوسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube