Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کراچی سمیت سندھ میں 28ستمبر سے تیز بارش کا امکان

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

بارشوں کا سلسلہ 4روز تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں 28ستمبر سے 2اکتوبر تک تیز بارش کی پیش گوئی کر دی۔

پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ خلیج بنگال میں بننے والے گلاب نامی طوفان کے باعث سندھ کے ساحلی شہروں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ طوفان سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں البتہ بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کا یہ اسپیل کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ سے 5روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ سمندری طوفان کے پاکستان کے ساحلی علاقوں کے قریب سے گزرنے کا امکان ہے جس کے باعث تیز بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 25ستمبر کو خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہوکر طوفان کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube