Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

ساحلی ترقیاتی زون کی سی پيک میں شموليت گیم چینجرہے،وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
imran-khan

فوٹو: عمران خان/فیس بک

وزیراعظم عمران خان نے کراچی ساحلی ترقیاتی زون کی سی پیک (پاک چین اقتصادی راہداری) میں شمولیت کو گیم چینجر قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر وزيراعظم عمران خان نے لکھا کہ اس نقلابی قدم سے ماہی گیروں کے لیے ہمارا بحری مسکن صاف ہوگا۔

عمران خان نے لکھا کہ کم آمدنی والے ماہی گيروں کے لیے 20ہزار سستے گھر بنائيں گے اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعظم کے مطابق کراچی کو بين الاقوامی بندرگاہوں کے برابر ترقی ديں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

حکومت اس منصوبے پر 250 ارب روپے خرچ کرے گی جو کہ 2023 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے (کےسی آر) کا مکمل ٹریک ڈرگ روڈ اسٹیشن سے شروع ہوگا، جو گلستان جوہر سے ہوتا ہوا گلشن اقبال جائے گا۔ وہاں سے یہ یاسین آباد اور لیاقت آباد سے ہوتا ہوا ناظم آباد کی طرف مڑجائے گا۔ اس کے بعد ٹریک منگھوپیر اور سائٹ کی طرف جائے گا جبکہ اس سے قبل ٹریک بلدیہ، لیاری، مےویدر ٹاور، سٹی اسٹیشن اور آگے پی آئی ڈی سی اور کراچی کینٹ کی طرف جائے۔

کے سی آر پھر شارع فیصل کے متوازی چلے گا اور ڈریگ روڈ اسٹیشن پر چکر لگانے سے پہلے چنیسر گوٹھ، شہید ملت اور کارساز سے گزرے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube