Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

گوادر:قائداعظم محمدعلی جناح کےمجسمےکو دھماکےسےاڑادیا گیا

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو: ٹوئٹر

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نصب بانی پاکستان محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری بلوچ عسکریت پسند تنظیم (بی آر اے) نے قبول کرلی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق عسکریت پسند عناصر سیاح کے بھیس بناکر علاقے میں داخل ہوئے۔

بانی پاکستان کا مجسمہ، گوادر

انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کےبعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈی پی او گوادر ڈاکٹر فرحان کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح نو بجکر 20 منٹ پر یہ دھماکا ہوا۔

واضح رہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ رواں سال جون میں گوادر میں فوج کے جنرل آفیسر کماننڈننگ (جی او سی) کے گھر، اور ڈی آئی جی آفس کے قریب میرین ڈرائیو پر نصب کیا گیا تھا۔ یہ علاقے سکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے اور یہاں اس مجسمے کی حفاظت کے لیے ایک سکیورٹی گاڑی تعینات رہتی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube