Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کاصفایا ہوچکا ہے،شہبازشریف

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

مسلم لیگ نون کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں لیگی کارکنان کی کامیابی معمولی بات نہیں ہے۔

راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ راولپنڈی نے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، لاہور میں بھی لیگی نمائندگان نے شاندار فتح حاصل کی تھی، سیالکوٹ میں کہا تھا کہ کنٹونمنٹ وہ جگہ ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آنکھ کھولی تھی لیکن تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے اور 2023 میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کےلیے دفن کردیں گے سوا تین سال بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو آئندہ بھی انتخابات پر نظر رکھنی ہوگی۔

Image

مسلم لیگ نون کے صدر نے مزید کہا کہ بجلی کے بل غریب عوام پر بجلی بن کر حملہ کررہے ہیں اور وزیر اعظم آج بھی کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ عمران خان نےپاکستان کو معاشی طور پر برباد کردیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے قرضے لے کر پاکستان کو بدحال کر دیا ہے اور مہنگائی نے قوم میں احتجاجی صورتحال پیدا کردی ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کیا۔ مسلم لیگ ن نے 2014 سے 2018 کے درمیان 50 لاکھ لوگوں کو روزگار دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube