Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

حضرت داتا گنج بخش کا عرس،ٹریفک پلان جاری

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 978 ویں عرس کی تقریبات آج بروز اتوار 26 ستمبر سے شروع ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے بھی مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی گئی۔

لاہور میں عرس کے موقع پر منگل 28 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی تقریبات 26 سے 28 ستمبر تک 3 روز جاری رہیں گی۔

عرس کے دوران متصل سڑکوں پر 3 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز، 654 وارڈنز ٹریفک کی روانی کے لیے تعینات کیئے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مزید بتایا کہ چوبرجی سے آنے والوں کو ساندہ روڈ سے بھیج دیا جائے گا۔ اندرونِ شہر سرکلر روڈ پر آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube