Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

مستونگ آپریشن: انتہائی مطلوب داعش جنگجو ہلاک

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

فائل فوٹو

صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی کے دوران کالعدم تنظیم کے صوبائی امیر کو ہلاک کردیا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی محراب میں کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا جنگجو مارا گیا۔

ہلاک دہشت گرد ممتاز پہلاوان انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے فہرست میں شامل تھا۔ حکام کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 3 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانک کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد کے خلاف سیکڑوں مقدمات بھی درج ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube