Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

خلیج بنگال:ممکنہ طوفان کادوسرا الرٹ جاری،کراچی کو خطرہ نہیں

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

ڈیپ ڈیپریشن کراچی سے2325کلومیٹر دور

محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں بننے والے طوفان گلاب کا دوسرا الرٹ جاری کردیا ہے۔ طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کرگیا ہے، جو چند گھنٹوں میں سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممکنہ طوفان کا دوسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیپ ڈیپریشن جنوب کی جانب 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

میٹ آفس کے مطابق ڈیپ ڈیپریشن اگلے 6 گھنٹے میں سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے، یہ ڈیپ ڈیپریشن کراچی سے 2325 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ ممکنہ سمندری طوفان کا نام گلاب ہوگا جو پاکستان نے تجویز کیا ہے۔ ممکنہ طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جو 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق 28 ستمبر سے کراچی حیدر آباد، ٹنڈو الہہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، دادو، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی، ٹھٹہ، بدین، دادو اور حیدر آباد میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔ تیز بارش کے باعث کراچی سمیت دیگر نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے علاقے قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 23 ستمبر کو بھی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی تھیں۔ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تیز بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے مسافروں کو نقل و حمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قبل ازیں ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ میں 15 ستمبر کی رات سے ایک اور مون سون سسٹم داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا جس کے تحت 16 سے 18 ستمبر کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube