Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

چھاليہ پکڑوانے والامخبر قتل،تھانیدار سمیت 4افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

سی ٹی ڈی نے سات کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ پکڑوانے والے مخبر کے قتل میں ملوث پولیس ایس ایچ او سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مخبر کے قتل کے الزام میں پی آئی بی تھانے کے سابقہ ايس ايچ او اور خاتون سميت چار ملزمان کو گرفتارکرليا گیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فضل نامی شخص کو17جولائی کو سرجانی سے اغواء کيا گيا تھا جس کی لاش اسٹيل ٹاؤن سے ملی تھی۔

راجہ عمرخطاب کا کہنا ہے کہ ايس ايچ اوپی آئی بی ہارون کورائی نے سرکاری ايس ايم جی سی سے قتل کرکے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ کارنگ دينے کی کوشش مگر سی ٹی ڈی نے تحقیقات میں معمہ حل کرلیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube