Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

اسلام آباد:نامعلوم افراد کی فائرنگ،پراپرٹی ڈيلر،محافظ جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

فوٹو : آن لائن

اسلام آباد کےتھانہ بنی گالہ کی حدود ميں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےپراپرٹی ڈيلر اوراسکا محافظ جاں بحق ہوگئے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں دو روز کے دوران 2 پراپرٹی ڈیلرز نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنے، دونوں بار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

پوليس کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز گن مین کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ڈیلر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گارڈ شدید زخمی ہوا جس کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔

اسلام آباد: کار سوار ملزمان کی فائرنگ، پراپرٹی ڈیلر جاں بحق

مقتول پراپرٹی ڈیلر کی شناخت راشد کےنام سے ہوئی ہے جبکہ گارڈ کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد کےعلاقے آئی نائن میں اسٹیٹ ایجنسی کے مالکان پر نامعلوم موٹرسائیکل ملزمان نے کلاشنکوف اور پستول سے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے ایک پراپرٹی ڈیلر جاں بحق جبکہ مزید 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube