Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

عامل نےجن اتارنے کیلئے معذورلڑکی کوآگ لگادی

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

جہانیاں کےعلاقے ٹبہ سلطان پور کی حدود میں مبينہ جعلی عامل نے جن نکالنے کےبہانے ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر آگ لگادی۔

مبينہ جعلی عامل کے آگ لگانے کےباعث 20سالہ لڑکی کا 70فیصد جسم جھلس گیا، جس کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس نےجعلی عامل معصوم شاہ  کو گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےمتاثرہ خاتون کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عامل کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا بھی حکم دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube