Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

کروناوائرس:پاکستان میں مجموعی اموات 27ہزار500 سےمتجاوز

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ایک دن میں مزید 42 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

ہفتے کواین سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 60 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس  دوران مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ 21 اموات پنجاب میں رپورٹ کی گئیں۔سندھ میں 11 ، خیبر پختونخوا میں 8 ،اسلام آباد اور بلوچستان میں 1، 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہو گئی ہے

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 958 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 52 ہزار 42 ہے جبکہ 4 ہزار 503 مریض 640 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرگودھا میں 67 فیصد، لاہور میں 55 فیصد، ملتان میں 85 فیصد، بہاولپور میں 45 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ ملتان میں 56 فیصد،پشاور میں 46 فیصد، سرگودھا میں 50 اور صوابی میں 46 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube