Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

خلیج بنگال میں موجود ہوا کاکم دباؤڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Sea

فوٹو: عدیل طیب/سماء ڈیجیٹل

خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہوگیا جس کے باعث آج شام تک ڈیپ ڈیپریشن کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈیپ ڈیپریشن کراچی سے 2ہزار425 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

ڈیپریشن کچھ گھنٹوں میں مزید طاقتور ہوگا اور بھارتی ساحل سے ٹکرائے گا۔ ممکنہ طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ممکنہ سمندری طوفان کا نام گلاب ہوگا جو پاکستان نے تجویز کیا ہے جبکہ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش کی بھی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube