Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

پنجاب: سی ٹی ڈی نے 8مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
CTD

فائل فوٹو

سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر ميں انٹيليجنس بيسڈ آپريشن کرکے 8مبينہ دہشت گردوں کو گرفتار کر ليا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چار دہشت گردوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے جو حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دہشت گردوں سے ناجائز اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گردوں میں ممشالی خان، عبدالرحمان، کاشف اور منصور شامل ہیں۔

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہیں جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ تفتیش جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube