Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

فواد چوہدری نااہلی کیس کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

اسلام آباد ہائی کورٹ  نےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نااہلی کیس کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔

فواد چوہدری کے خلاف درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقررکی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری و دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

درخواست سمیع اللہ ابراہیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ آصف علی زرداری اور فواد چوہدری کیس کے حقائق مختلف ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری نااہلی کیس کو آصف علی زرداری کیس سے الگ کیا جائے اورانصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے کیس الگ کرکے جلد نمٹایا جائے۔ فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube