Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

اہم خبر: وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہ، وفاقی وزراء، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے کے در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزيراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کردیا۔ وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیروں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے۔

چيئرمين نيب کی ملازمت ميں ايکسٹينشن۔ حکومت نے آرڈيننس کا مسودہ تيار کرليا۔ وفاقی کابينہ کے آئندہ اجلاس ميں منظوری کے ليے پيش کيا جائے گا۔ بعض حکومتی شخصیات کو ايکسٹينشن کے دورانيے پر اختلاف۔ نئے چِيئرمين کی تقرری تک موجودہ سربراہ کو برقرار رکھنے کا امکان۔

دعا قبول۔ حلیم عادل شیخ کے گھر بیٹے کی پیدائش۔ نام کامل حلیم رکھا گیا۔ بچے کی پيدائش پر تقریب۔ دوست بھی شريک ہوئے۔ سما پر حلیم عادل نے شادی اور بچہ دونوں کی تصدیق کردی۔ بتایا دو ہزار اٹھارہ میں شادی کی تھی۔ حليم عادل شيخ آج اس معاملے پر پريس کانفرنس کريں گے۔

ارکان پنجاب اسمبلی کا کرکٹ میچ کرانے کا اعلان۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا پورا پلان۔ نو اکتوبر کو حکومت اور اپوزیشن کی ٹیمیں گورنر ہاؤس میں ٹکرائیں گی۔

لاہور کے بينکنگ کورٹ ميں شہباز شريف کے خلاف منی لانڈرنگ کيس کی سماعت آج ہوگی۔ مسلم ليگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی لاہور کی اے اين ايف کورٹ ميں پيشی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube