Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

لاہور:شہریوں کو 8 ماہ میں پونے2ارب روپے کا نقصان

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پولیس صرف17کروڑروپےبرآمد کرسکی

رواں  برس  کے 8 ماہ میں لاہور کے شہریوں  کو  پونے دو ارب روپے کا نقصان ہوا۔

یہ نقصان کوئی کاروباری گھاٹا نہیں بلکہ معاملہ کچھ یوں ہے کہ رواں سال کے تقریباً ساڑھے 8 ماہ کے دوران اہل لاہور کی ایک ارب 71 کروڑ روپے سے زائد  کی نقدی اور قیمتی اشیاء منظم کرائم کی نذر ہوگئیں جبکہ اس حوالے سے پولیس کی کاکردگی  محض دعووں کی حد تک ہی محدود نظر آتی ہے۔

رواں برس ایک ہزار 700 سے زائد چوریاں ہوئیں جس کے نتیجے میں عوام کو  92  کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ شہر میں اسٹریٹ کرمنلز کا بھی راج رہا اور ایسی 35 سو سے زائد وارداتوں میں 68 کروڑ 47 لاکھ روپے پلک جھپکتے چھین لیے گئے۔ علاوہ ازیں ڈکیتی کی 55 وارداتوں میں 10 کروڑ 41 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

اس عرصے کے دوران جان و مال کی حفاظت کے ذمہ دار صرف 17 کروڑ 59 ہزار کی ریکوری کرسکے جبکہ ایک ارب 54 کروڑ روپے  کا حساب ابھی باقی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube