Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

لاہور:ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو: آن لائن

ملک بھر میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی کےبعد پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا۔

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزيد 58 کيس سامنے آگئے، رواں برس شہر میں ڈينگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 811 تک پہنچ گئی۔

لاہور کےسرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 41 مریض داخل ہوئے، کینٹ زون، علامہ اقبال ٹاؤن، گلبرگ اور واہگہ زون سےسب سے زیادہ ڈینگی سے متاثرہ علاقے قرار پائے۔

اس سےقبل گزشتہ روز لاہور کے 85 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا تھا۔

لاہور ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے لگا

ایک ہفتے قبل لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد 375 جو بڑھ کر 811 تک جاپہنچی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube