Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

لاڑکانہ:منشیات کےعادی افراد کراچی بھیج دیےگئے

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دو افراد نے چلتی ٹرين سے چھلانگ لگادی

لاڑکانہ میں منشیات کےعادی افراد کو ٹرين ميں کراچی روانہ کرديا گیا۔

پولیس نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں منشیات کےعادی افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور انہیں ٹرين ميں کراچی بھیج دیا، منشیات کےعادی 70 میں سے 2 افراد نے چلتی ٹرين سے چھلانگ لگادی اور بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

منشیات استعمال کرنے والوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کےبعد پولیس حرکت میں آئی اور شہر سے70 سے زائد منشیات استعمال کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو علاج کی غرض سے ٹرين ميں بٹھا کر حيدرآباد اور کراچی روانہ کرديا گيا۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ ملحقہ علاقوں سے 70منشیات استعمال کرنے والوں کو لاڑکانہ سے کوٹڑی گدو اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ انکے ہمراہ 9 پولیس اہلکار بھی گئے ہیں۔

پولیس نے علاج کی غرض سے گرفتار کیےگئے افراد کو روانگی سےقبل چائے بسکٹ کا ناشتہ بھی کرايا تاہم لڑکھڑاتے منشيات کے عادی ناراض نظر آئے۔

نشئی افراد کا کہنا تھا کہ فوٹو کھچوانے کے بہانے سے تھانے لاکر بند کردیا گیا اور اب ایسا سلوک روا رکھا جارہا ہے، منشیات کےعادی افراد نے مراد علی شاہ سے گزارش کی کہ وہ تمام افراد انکے گاؤں کےہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube