Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

خلع کا کیس، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

acid-attack

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شوہر نے خلع کا کیس دائر کرنے پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ گلستان جوہر کے علاقے بلاک 17 میں پیش آیا، جہاں تین موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او شاہراہ فیصل مظہر کانگو نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایس ایچ او نے بتایا اس واقعے میں متاثرہ خاتون کے جسم کا ایک فیصد حصہ متاثر ہوا اور طبی امداد کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم خاتون کا اسکارف، برقعہ اور قمیض کا کچھ حصہ جل گیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس پر اس کے شوہر نے تیزاب پھینکا ہے، پولیس نے اطراف میں واقع سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت شروع کردی ہے۔

متاثرہ خاتون، جو کہ پیشے کے اعتبار سے گھریلو ملازمہ ہے، نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ معمول کے مطابق گلستان جوہر بلاک 17 میں واقع رہائشی پروجیکٹ میں کام کرنے گئی تھی مگر گھر کی مالکن موجود نہ تھی، جس پر اس نے واپسی کی راہ اختیار کی، لیکن اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد آئے جنہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے اور ایک کے ہاتھ میں ایک بوتل تھی جس میں کچھ محلول تھا، ملزم نے وہ میری طرف اچھالا۔

متثرہ خاتون کے مطابق اس نے خطرہ بھانپتے ہوئے دوڑ لگا دی مگر ملزمان نے موٹر سائیکل پر اس کا پیچھا کیا اور تھوڑا آگے جاکر جس شخص کے ہاتھ میں بوتل تھی، اس نے مجھ پر بوتل میں موجود مائع پھینک دیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد اس نے دیکھا کی اس کے کپڑوں سے دھواں اُٹھ رہا ہے۔

متثرہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے اس پر تیزاب پھینکا وہ اس کا شوہر ہے۔ اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے متاثرہ خاتون نے کہا کہ اس نے اپنے شوہر کے ساتھ 10 برس گزارے اور بیشک اس نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا لیکن میں نے اسے پہچان لیا ہے۔

خلع کی درخواست دائر کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر نشہ کرکے دوستوں کے ساتھ جنسی بے راہ روی کرنے پر مجبور کرتا تھا، جس پر اس نے تنگ آکر اس سے خلع کی درخواست دائر کی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 1234/2021 بجرم دفعہ 336، 34 کے تحت تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube