Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

محمکہ موسیمات کی پیشگوئی درست،کراچی میں بارش کاسلسلہ جاری

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

شہر میں ٹریفک جام کی صوتحال

محکمہ موسمیات کی پيشگوئی ايک بار پھر درست ثابت ہوئی، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق ايم اے جناح روڈ، کھارادر، سائٹ ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گلشن اقبال اور اسے اطراف میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ شہر میں ٹریفک جام کی صوتحال دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 3 تین بارش کی پیشگوئی کی تھی، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ 25 ستمبر تک جاری رہے گا۔

کراچی میں بارش مزید 3دن جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

اس سے قبل کراچی میں جمعرات کی دوپہر تقریباً ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنےلگیں، ندی، نالے اور گٹر ابل پڑے، سڑکوں پر گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہے، موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ گاڑی والوں کو بھی گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور پی اے ایف بیس پر 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube