Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

غذر کی مشہورسوغات کیلاوکی شہرت دور دورتک پھیل گئی

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ضلع غذر کی تحصیل پونیال میں تیار ہونے والی مشہور سوغات کو کیلاو کہتے ہیں۔

کیلاو کو دھاگوں ميں پروئے خشک ميوہ جات سمیت شيرے ميں ڈوبا کر تیار کیا جاتا ہے۔ایک ہفتے تک اس کو دھوپ ميں سوکھنے کے لیے رکھا جاتا ہے جس کے بعد یہ مٹھائی تیار ہوجاتی ہے۔مٹھائی تيار کرنے کے مراحل بڑے دلچسپ اور محنت طلب ہيں۔ انگوروں کے رس کو پہلے شيرے ميں بدلا جاتا ہے اور پھر دھاگوں ميں پروئے بادام يا اخروٹ کو اس مٹھاس ميں باربار ڈبويا جاتا ہے۔

یہ مٹھائی مارکيٹ ميں 1500سے 2 ہزار روپے فی کلو ميں فروخت کيلئےپيش کرديا جاتا ہے۔یہ سوغات غذر کی تحصیل پونیال کی پہچان ہے۔بادام،اخروٹ يا خوبانی کے يہ ميٹھےدانے آپ کو کہيں اور نہيں مليں گے۔سرديوں کےسيزن سے پہلے يہاں کيلاو کا کاروبار خوب ہوتا ہے۔اس کو فرج ميں رکھنے کی کوئی ضرورت نہيں ہوتی اور4 مہينہ تک بغير خراب ہوئے اس کو کھایا جاسکتا ہے۔کیلاو نہ صرف مقامی سطح پر مشہور ہے بلکہ یہاں آنے والے ملکی وغیر ملکی سیاح بھی شوق سے کھاتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube